بیٹوں نے والدہ کی دوسری شادی کرا کے معاشرے کے لیے نئی مثال قائم کردی

 ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو آج تک مکمل قبولیت نہیں مل سکی۔ اگر مرد دوسری شادی کرے تو اُسے ظالم کہا جاتا ہے، اور اگر عورت اپنی زندگی کو دوسرا موقع دینے کی کوشش کرے تو اسے معیوب سمجھا جاتا ہے۔

تاہم، حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسی خبر زیرِ بحث ہے جس میں ایک سنگل مدر کی دوسری شادی کی خوبصورت تقریب نے سب کو جذباتی کر دیا۔ یہ خاتون کم عمری میں بیوہ ہو گئیں اور اپنے دو بیٹوں کو تنہا محنت کرکے جوان کیا۔

خاتون کے بیٹوں نے اپنی والدہ کے اکیلے پن کو محسوس کرتے ہوئے ان کی دوسری شادی کروائی اور ان کی خوشی کے لیے معاشرتی روایات کو توڑ کر انہیں ایک نیا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر نکاح کی تقریب کا ایک فوٹو شوٹ بھی کیا گیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

فوٹو شوٹ میں دونوں بیٹے اپنی والدہ کی شادی پر جذباتی نظر آئے، جس نے صارفین کو بھی متاثر کیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے اور دونوں بیٹوں کی ہمت اور محبت کو ایک مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ خبر معاشرے کے لیے ایک پیغام ہے کہ والدہ یا والد، اگر کسی وجہ سے اکیلے رہ جائیں تو انہیں دوسری شادی کا حق حاصل ہے۔ والدین کی خوشی کے لیے بچوں کو چاہیے کہ وہ معاشرتی دباؤ اور روایتی سوچ سے بالاتر ہو کر ان کے حق میں فیصلے کریں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس فوٹو شوٹ کو صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جہاں دونوں بیٹوں کی جانب سے والدہ کی دوسری شادی پر محبت اور احترام کے جذبات نے سب کو متاثر کیا ہے۔




جدید تر اس سے پرانی

Recent Post By Labels

Recent Post By Labels