امریکی کمپنی نے سب سے بڑے ڈرون شو کے ذریعے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا

اسکائی ایلیمنٹس نے 2,500 ڈرون اڑانے کا اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑ دیا


امریکہ کی ایک معروف ڈرون کمپنی نے ریاست ٹیکساس کے ایک کھلے میدان میں کرسمس کے قریب 5000 ڈرونز اڑا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس شاندار ڈرون شو کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، اور صارفین کا دل جیت لیا ہے۔

اسکائی ایلیمنٹس نے اپنے ہی سابق ریکارڈ کو توڑ دیا، جس میں انہوں نے صرف 2,500 ڈرونز اُڑائے تھے، اور یہ ریکارڈ ایک ہفتے قبل ہی قائم کیا گیا تھا۔ یہ کمپنی کا گیارہواں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

حالیہ ریکارڈ کے لیے اسکائی ایلیمنٹس نے UVify کے ساتھ مل کر ایک حیرت انگیز ڈرون لائٹ شو ترتیب دیا، جس میں سانتا کلاز کو دو بڑے قطبی ہرن کے ساتھ فضاء میں سوار دکھایا گیا۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی، جس میں دونوں کمپنیوں کے ماہرین کو آؤٹ ڈور سیٹنگ میں ڈرونز کی ترتیب دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جیسے ہی رات کا اندھیرا چھایا، ڈرونز درستگی سے ایک ساتھ پرواز کرتے ہیں اور ان کی ایل ای ڈی لائٹس سے ایک دلکش تصویر بنتی ہے، جو دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہے۔"

جدید تر اس سے پرانی

Recent Post By Labels

Recent Post By Labels