خاتون نے 2013 میں بھی 100,000 ڈالرز کا انعام جیتا تھا، اور اب دوبارہ وہی کامیابی حاصل کی
ورجینیا کی ایک خاتون نے تقریباً 12 سال بعد پاور بال ڈرائنگ لاٹری ٹکٹ سے 100,000 ڈالرز جیتنے کے بعد ایک بار پھر سکریچ آف لاٹری ٹکٹ سے اتنی ہی رقم جیت کر سب کو حیران کن کامیابی دکھا دی
"ورجینیا لاٹری نے بتایا کہ کونکارڈ کی رہائشی خاتون شیرون گوڈسی نے پاور بال ڈرائنگ سے جیتے گئے 100,000 ڈالرز کے انعام کو حاصل کرنے کے لیے لاٹری ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کیا
کونکارڈ کی ولیج ہائی وے پر واقع کارسن مارکیٹ سے خریدے گئے گوڈسی کے ٹکٹ نے پہلے پانچ نمبروں میں سے چار اور پاور بال کو درست طریقے سے میچ کیا، جس کے نتیجے میں انہیں 50,000 ڈالرز کا انعام ملا۔ تاہم، پاور پلے آپشن کے لیے اضافی 1 ڈالر لاٹری ٹکٹ کے ساتھ انعام دوبارہ دوگنا ہو کر 100,000 ڈالرز تک پہنچ گیا۔
"خاتون نے بتایا کہ جب میں نے جیتا تو اتنی خوشی ہوئی کہ میں فرش پر گر گئی، یہ لمحہ میرے لیے ناقابلِ یقین تھا۔
واضح رہے کہ خاتون نے 2013 میں سیفائر رچس سکریچ آف ٹکٹ سے بھی 100,000 ڈالرز کا انعام جیتا تھا
